*منتخب و غیر منتخب طلبہ برائے دار العلوم و دار العلوم وقف دیوبند، (مظاہر علوم قدیم و جدید، شاہی و امروہہ وغیرہ)*

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی | Apr 14, 2026
Size
*منتخب و غیر منتخب طلبہ برائے دار العلوم و دار العلوم وقف دیوبند، (مظاہر علوم قدیم و جدید، شاہی و امروہہ وغیرہ)*
دارالعلوم میں، آج بروز منگل 14/اپریل تک، از عربی اول تا دورۂ حدیث شریف کے نتائج آ چکے ہیں، اور منتخب نہ ہونے کی وجہ سے بعض طلبہ غمگین ہو رہے اور یہ ایک فطری چیز ہے اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا، لیکن اس کی وجہ سے بہت زیادہ مایوس ہونا، تعلیم منقطع کرنے کا ارادہ رکھنا، احساس کمتری کا شکار ہو جانا اور اپنے آپ کو محروم القسمت سمجھنا مناسب نہیں ہے، *داخلہ نہ ہونا آپ کے بے صلاحیت ہونے کی ہرگز دلیل نہیں ہے*
*دارالعلوم وقف میں بہت پہلے تمام درجات کے نتائج آ گئے تھے*
*نوٹ:* منتخب طلبہ ( برائے دارالعلوم و دار العلوم وقف) اچھے انداز میں "امتحانِ داخلہ کی تیاری کا تجربہ، طریقۂ کار اور گزرے لمحات کی روداد، اپنے خیالات، جذبات اور احساسات" کا اظہار کریں تاکہ آئندہ آنے والے طلبہ کے لیے مشعلِ راہ بنے اور وہ اس کی روشنی میں اپنا لائحۂ عمل تیار کر سکیں۔
*غیر منتخب (یعنی جن طلبہ کا نام موقوف علیہ میں آیا تھا) اور دیگر مدارس `(مظاہر علوم قدیم و جدید، شاہی و امروہہ وغیرہ)` کے طلباء بھی لکھ سکتے ہیں*
`آخر میں اپنا نام، سابق مدرسے کا نام اور تاریخ ضرور لکھیں`
مضمون امام سیبویہ اکیڈمی کے واٹس ایپ نمبر
7091402036
https://wa.me/917091402036
پر بھیجیں، انشاءاللہ اکیڈمی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (واٹس ایپ چینل، فیس بک پیج، انسٹاگرام، ٹیلی گرام چینل اور ویب سائٹ) پر شائع کیا جائے گا۔
______________________
`امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند`
7091402036
https://wa.me/917091402036
imamsibawahacademy@gmail.com
About Author / مصنف کے بارے میں

مولانا اسجد سبحانی صاحب قاسمی is a valued contributor.

Share this Article