*سلسلہ : اظہارِ خیالات بہ موقع امتحانِ داخلہ دارالعلوم دیوبند 2026ھ/ 1447 ء*
زیر نگرانی: امام سیبویہ اکیڈمی دیوبند
مضمون (٨)
مضمون نگار: سید عبدالماجد مہاراشٹری، متعلم: دارالعلوم اصحاب کہف اورنگ آباد مہاراشٹر
===============================
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
تاریخ: ٢٥ شوال المکرم ١٤٤٧ھ / 14 اپریل 2026ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
امید ہے کہ آپ تمام احباب بخیر و عافیت ہوں گے۔
`شکر گزاری اور سفرِ تعلیم`
سب سے پہلے اللہ عزوجل کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے علم کی راہ پر گامزن کیا۔ بعدہ، میں دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں امام سیبویہ اکیڈمی اور ان کے تمام کارکنان کا، جن کے علمی تعاون اور سوشل میڈیا گروپس کے سہارے مجھے آگے بڑھنے کا موقع ملا۔
دارالعلوم اصحاب کہف، اورنگ آباد (مہاراشٹر) میں عربی پنجم تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد، امسال میں نے ازہرِ ہند دارالعلوم دیوبند میں عربی ششم کے داخلہ امتحان کے لیے فارم جمع کروایا تھا۔
*امتحان اور نتیجہ:*
الحمدللہ، ابتدائی فہرست (موقوف علیہ) میں میرا نام آ گیا تھا، جو میرے لیے باعثِ مسرت تھا۔ لیکن بعد میں خداوندِ عالم کی مصلحت کے تحت، حتمی فہرست (منتخب طلبہ) میں نام نہیں آ سکا۔
*عزمِ مصمم اور آئندہ کا لائحہ عمل:*
میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں الحمدللہ بالکل ناامید نہیں ہوں، نہ ہی کسی احساسِ کمتری کا شکار ہوں، اور نہ ہی میں نے ہمت ہاری ہے۔ اللہ پر مکمل بھروسہ ہے۔
ان شاء اللہ، آئندہ سال مکمل تیاری کے ساتھ دوبارہ کوشش کروں گا۔ فی الحال، میں نے امسال دارالعلوم دیوبند میں رہ کر "سماعت" کا ارادہ کیا ہے تاکہ علمی تسلسل برقرار رہے۔
*آخر میں میرا پیغام:*
میرا مطمح نظر اور دلی کیفیت ان اشعار میں پنہاں ہے:
رَضينا قِسمَةَ الجَبّارِ فينا
لَنا عِلمٌ وَلِلجُهّالِ مالُ
فَإِنَّ المالَ يَفنى عَن قَريبٍ
وَإِنَّ العِلمَ باقٍ لا يزالُ
دعا کا طالب،
بندہ سید عبدالماجد مہاراشٹری
سابق مدرسہ ۔ دارالعلوم اصحاب کہف اورنگ آباد مہاراشٹر
فی الحال: دارالعلوم دیوبند
=======================
نوٹ: یہ مضمون امام سیبویہ اکیڈمی دیوبند کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (واٹس ایپ چینل، فیس بک پیج، انسٹاگرام، ٹیلی گرام چینل اور ویب سائٹ) پر شائع کیا گیا ہے۔
*آپ بھی مضمون لکھ کر بھیج سکتے ہیں*
______________________
`امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند`
7091402036
https://wa.me/917091402036