*سلسلہ : اظہارِ خیالات بہ موقع امتحانِ داخلہ دارالعلوم دیوبند 2026ھ/ 1447 ء*
زیر نگرانی: امام سیبویہ اکیڈمی دیوبند
مضمون (٩)
مضمون نگار: ریحان غازی۔ متعلم جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد
===============================
`مایوس طلبہ کے نام ایک حوصلہ افزا پیغام`
آج جب دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند، مظاہر علوم سہارنپور، مدرسہ شاہی مرادآباد اور جامع مسجد امروہہ جیسے عظیم مدارس میں داخلوں کی خبریں عام ہو رہی ہیں، تو یقیناً جن طلبہ کا داخلہ ہو گیا ہے وہ خوشی سے سرشار ہیں، اور جن کا نہیں ہوا وہ دل گرفتہ اور مایوس نظر آتے ہیں۔
*لیکن میرے طالبِ علم بھائیو!*
یاد رکھیں، کامیابی کا دروازہ صرف ایک جگہ سے نہیں کھلتا، بلکہ اللہ تعالیٰ کے یہاں بے شمار راستے ہیں۔ اگر آج داخلہ ان مدارس میں نہیں ہو سکا تو یہ ہرگز اس بات کی دلیل نہیں کہ آپ ناکام ہو گئے ہو یا منزل ختم ہو گئی ہے۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان جس چیز کو اپنے لیے بہتر سمجھتا ہے، وہ درحقیقت اس کے حق میں بہتر نہیں ہوتی، اور جس چیز کو وہ ناپسند کرتا ہے، اسی میں اس کے لیے خیر چھپی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کس بندے کو کس راستے سے آگے بڑھانا ہے۔
مایوسی شیطان کا ہتھیار ہے، اور امید مومن کی پہچان۔
اگر ایک دروازہ بند ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سارے دروازے بند ہو گئے ہیں۔ بلکہ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے اس سے بھی بہتر دروازہ کھولنے والا ہو، بس آپ کو صبر اور ہمت کے ساتھ انتظار کرنا ہے۔
یاد رکھیں: محنت کبھی ضائع نہیں جاتی، اور سچی نیت کبھی رائیگاں نہیں ہوتی۔
اگر آپ علمِ دین حاصل کرنے میں مخلص ہیں، تو کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکلے گا۔ چھوٹے مدارس سے بھی بڑے علماء پیدا ہوئے ہیں، اور اصل کامیابی اللہ کی رضا ہے، نہ کہ صرف کسی بڑے ادارے میں داخلہ۔
اپنے دل کو مضبوط کریں، اللہ پر بھروسہ رکھیں، اور اپنی محنت جاری رکھیں۔
ہو سکتا ہے کہ آنے والا کل آپ کے لیے آج سے کہیں زیادہ روشن ہو۔
آخر میں بس اتنا کہوں گا:
“مایوسی کو دل سے نکالیں، امید کو سینے سے لگائیں کیونکہ اللہ کی رحمت وسیع ہے، اور وہ اپنے بندوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔” 🤍
ریحان غازی۔ متعلم جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد
=======================
نوٹ: یہ مضمون امام سیبویہ اکیڈمی دیوبند کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (واٹس ایپ چینل، فیس بک پیج، انسٹاگرام، ٹیلی گرام چینل اور ویب سائٹ) پر شائع کیا گیا ہے۔
*آپ بھی مضمون لکھ کر بھیج سکتے ہیں*
______________________
`امام سیبویہ اکیڈمی، دیوبند`
7091402036
https://wa.me/917091402036